دنیا نے دیکھا کہ ترقی کیلئے پاکستان میں اتفاق رائے ہے‘ ترقی کیلئے متحد ہونا مثبت پیغام ہے‘ ترقیاتی منصوبے سیاست کی نذر نہیں ہونے چاہئیں‘ پاکستان کی ترقی سے سب کی خوشحالی ہے‘ ملکی ترقی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتیں ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہی ہیں‘ پاکستان تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں میں شامل ہے‘ عالمی مالیاتی ریٹنگ ادارے اقتصادی اعشاریوں میں بہتری کا اعتراف کررہے ہیں‘ بنیادی ڈھانچہ ترقی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے‘ آئندہ مالی سال میں پی ایس ڈی پی میں صوبوں کے حصے میں اضافہ کیا ہے‘ 2012-13 کی نسبت آئندہ مالی سال میں صوبوں کو 3گنا زیادہ حصہ ملے گا‘ دوسرے صوبوں کی طرح فاٹا‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی وفاقی حکومت کیلئے اہم ہیں

وزیراعظم محمد نواز شریف کا قومی اقتصادی کونسل اجلاس سے خطاب

جمعہ 19 مئی 2017 14:58

دنیا نے دیکھا کہ ترقی کیلئے پاکستان میں اتفاق رائے ہے‘ ترقی کیلئے متحد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھا کہ ترقی کیلئے پاکستان میں اتفاق رائے ہے‘ ترقی کیلئے متحد ہونا ایک مثبت پیغام ہے‘ ترقیاتی منصوبے سیاست کی نذر نہیں ہونے چاہئیں‘ پاکستان کی ترقی سے سب کی خوشحالی ہے‘ ملکی ترقی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتیں ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہی ہیں‘ پاکستان تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہے‘ عالمی مالیاتی ریٹنگ ادارے اقتصادی اعشاریوں میں بہتری کا اعتراف کررہے ہیں‘ بنیادی ڈھانچہ ترقی کے لئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے‘ آئندہ مالی سال میں پی ایس ڈی پی میں صوبوں کے حصے میں اضافہ کیا گیا ہے‘ 2012-13 کی نسبت آئندہ مالی سال میں صوبوں کو تین گنا زیادہ حصہ ملے گا‘ دوسرے صوبوں کی طرح فاٹا‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی وفاقی حکومت کے لئے اہم ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے اقتصادی اعشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ عالمی مالیاتی ریٹنگ اور اقتصادی اعشاریوں میں بہتری کا اعتراف کررہے ہیں۔ 5.28 فیصد کی شرح نمو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہے۔ ملکی ترقی کے لئے وفاقی وصوبائی حکومتیں ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

تمام وزراء اعلیٰ نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں میرے ساتھ شرکت کی۔ سی پیک منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ ترقی کے لئے پاکستان میں اتفاق رائے ہے ترقی کے لئے متحد ہونا ایک مثبت پیغام ہے۔ توانائی منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں۔ توانائی کے ساتھ صارفین کو ارزاں نرخوں پر بجلی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ ترقی کے لئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ حکومت شاہرائوں اور مواصلاتی نیٹ ورکس پر توجہ دے رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبے سیاست کی نذر نہیں ہونے چاہئیں۔ پاکستان کی ترقی سے سب کی خوشحالی ہے۔ ترقیاتی منصوبہ بندی میں عوامی بہبود کو خاص طور پر مدنظر رکھا جائے آئندہ مالی سال میں پی ایس ڈی پی میں صوبوں کے حصے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2012-13 کی نسبت آئندہ مالی سال میں صوبوں کو تین گنا زیادہ حصہ ملے گا۔ دوسرے صوبوں کی طرح فاٹا‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی وفاقی حکومت کے لئے اہم ہیں۔ دیہی ترقی کے لئے صحت ‘ تعلیم اور دوسرے سماجی شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔