قومی اقتصادی کونسل نے مالی سال 2017-18ء کے لئے سالانہ پلان اور سرکاری شعبہ کے ترقیاتی ..
تازہ ترین : 1
قومی اقتصادی کونسل نے مالی سال 2017-18ء کے لئے سالانہ پلان اور سرکاری شعبہ ..

قومی اقتصادی کونسل نے مالی سال 2017-18ء کے لئے سالانہ پلان اور سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی منظوری دے دی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2017ء) قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) نے مالی سال 2017-18ء کے لئے سالانہ پلان اور سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی منظوری دے دی ہے۔ این ای سی کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم، گورنر خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مالی سال 2017-18ء کے لئے پی ایس ڈی پی میں صوبائی حصہ میں مالی سال 2012-13ء کی نسبت تین گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ بندی کے لئے عوامی بہبود پر توجہ مرکوز کرنے کی حکمت عملی اختیار کی گئی۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 14:52:15

اپنی رائے کا اظہار کریں