کلبھوشن یادیو ایک دہشتگردہے ،پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘پرویز ملک، عمران نذیر

جمعہ 19 مئی 2017 14:36

کلبھوشن یادیو ایک دہشتگردہے ،پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلقہ امور پر مخالفین سوچ سمجھ کر بیان بازی کریں سیاست چمکانے کے اور بھی بہت سے مواقع ہیں،کلبھوشن کا معاملہ ملکی سلامتی کا معاملہ ہے،ہمارے اندرون اور بیرونی مخالفین جان لیں ،پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کے خلاف قومی سلامتی کے تمام امور کو مد نظر رکھتے ہوئے اور تمام آئینی اور قانونی ضابطوں کو پورا کیا گیا ہے، پاکستان سی پیک کی وجہ سے پوری دنیا کا مرکز اور معاشی حب بننے جارہا ہے، جس طرح بھارت ہماری اس ترقی سے ناخوش ہے ،اسی طرح یہ ترقی ہمارے سیاسی مخالفین کو بھی نہیں بھاتی،یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا پاکستان کا رخ کررہی ہے،سیاست ذاتی خواہشات یا مفادات کا نام نہیں بلکہ اس کے لئے اپنے اندر کی ’’انا‘‘ کو عوام کی خدمت اور ملک کے لئے قربان کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری شہباز ایم پی اے،اظہر فاروقی،عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردارانہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ریاست کے ہر فرد کو ایک مفید شہری بنایا جائے، عام آدمی کو بہترین سفری سہولتوں سے مخالفین پریشان ہیں، عوام کی خدمت کی ذمہ داری کو پورا کیا جائے گا،عوامی خدمت پر اشرافیہ ومخالفین کی تنقید بلا جواز ہے،وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کی زندگی بدلنے اوراور ان کے میعار زندگی میں بہتری لانے کے لئے جو کچھ کرنا پڑا کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ جو ممالک پاکستان سے دور بھاگتے تھے اب وہ پاکستان کے قریب آنے کی کوشش کررہے ، صرف اس لئے کہ پاکستان اب آگے بڑھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بعض ہمارے اپنے نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف برسر پیکار رہے ہیں اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوکشش کرتے رہے ہیں،لیکن وہ ناکام ہوں گے۔

پاکستان انشاء اللہ ترقی کرے گا اور دنیا پاکستان کی طرف معاشی بہتری کے لئے رخ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :