پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا کسی صورت بھی پابند نہیں ہے ،ْ نہال ہاشمی

ہم بھارت اور خفیہ ایجنسی را کا اصل آئینہ پیش کر نے کیلئے عالمی عدالت گئے تھے ،ْ لیگی رہنما کا انٹرویو

جمعہ 19 مئی 2017 14:31

پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف (آئی سی جی) کے فیصلے کا کسی صورت بھی پابند نہیں ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ اگرچہ عدالت نے ہمارے مؤقف کو تسلیم نہیں کیا لیکن ہم نے کلبھوشن کے معاملے کو وہاں جاکر دنیا کے سامنے اٹھایا تاکہ بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوسکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ فیصلہ اور پھانسی کی سزا دو الگ الگ چیزیں ہیں ،ْہم کسی فیصلے کو ماننے کے لیے تیار نہیں،ہم بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسی را کا اصل آئینہ پیش کرنے عالمی عدالت میں گئے تھے۔انہوںنے کہاکہ ہم نہ صرف کلبھوشن یادیو کے معاملے کو بین الاقوامی برادری کے سامنے لے کر جانا چاہتے ہیں بلکہ بھارت جو مظالم کشمیریوں پر ڈھا رہا ہے اس کو بھی دنیا کی نظروں میں لے کر آئیں گے۔