پشاور ،ْغنی رحمان کلے میں ایکسائز اہلکار کے گھر کے باہر تین دھماکے ،ْگھر اور گاڑی کو نقصان پہنچا

پولیس نے تفتیش شروع کرکے مقامی افرادکے بیانات قلمبند کر لیے

جمعہ 19 مئی 2017 14:31

پشاور ،ْغنی رحمان کلے میں ایکسائز اہلکار کے گھر کے باہر تین دھماکے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) پشاور کے نواحی علاقے غنی رحمان کلے میں ایکسائز اہلکار کے گھر کے باہر تین دھماکوں کے نتیجے میں گھر اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکوں کی وجہ بظاہر رقم کی لین دین کا تنازع لگتی ہے ،ْ دھماکوں سے گھر اور قریب کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق ایک دھماکا ٹائم ڈیوائس کا تھا ،ْپولیس نے تفتیش شروع کرکے مقامی افرادکے بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :