اسلام آباد ،ْکسٹم آفیسر کی بیٹی کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے پر اسسٹنٹ کمشنر کو ہی عہدے سے فارغ کردیا گیا

جمعہ 19 مئی 2017 14:31

اسلام آباد ،ْکسٹم آفیسر کی بیٹی کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) کسٹم آفیسر کی بیٹی کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے پر اسسٹنٹ کمشنر کو ہی عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران ڈائریکٹر ایکسائز مریم ممتاز کے شوہر نے بچی کو قطرے پلانے سے انکار کیا تاہم اس کے باوجود بچی کو قطرے پلائے گئے، خاتون آفیسر مریم نے پہلے اے سی سٹی علی اصغر کو فون پر کھری کھری سنائیں کہ میں نے بچی کو قطرے پلا دئیے تھے تو پھر تمہاری جرات کیسے ہوئی میری بچی کو پولیو کے قطرے پلائو ،ْ فون پر صلواتیں سنانے کے بعد مریم ممتاز نے چیف کمشنر کو بھی شکایت کردی۔

چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر نے معاملے کو سمجھنے کے بجائے آؤ دیکھا نا تاؤ اے سی سٹی علی اصغر سے ایک گھنٹے میں جواب طلب کرلیا جس پر اے سی سٹی علی اصغر نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ وہ غلطی نہ ہونے کے باوجود خاتون آفیسر سے معافی مانگنے کو تیار ہیں ،ْصحیح کام کرنے کے باوجود معافی مانگنے پر بھی علی اصغر کی جان نا بخشی گئی اور چیف کمشنر نے ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردیں۔

متعلقہ عنوان :