Live Updates

مودی پاکستان کو غیر مستحکم کر نے کی کوسازشیں کررہا ہے ،ْعالمی عدالت انصاف سے ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی ،ْ عمران خان

جمعہ 19 مئی 2017 14:31

مودی پاکستان کو غیر مستحکم کر نے کی کوسازشیں کررہا ہے ،ْعالمی عدالت ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی ،ْمودی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے اور پاکستان کی مخالفت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا جبکہ ہمارے وزیراعظم نے دنیا کے کسی پلیٹ فارم پر بھارتی جاسوس دہشت گرد کلبھوشن کا نام تک نہیں لیا۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کو اگر اسکا حق دیا جاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات