چمن پاک افغان سرحد پر زیرولائن کے قریب کلی جہانگیر اور کلی لقمان میں مردم شماری کا آغاز کردیا گیا

جمعہ 19 مئی 2017 14:26

چمن پاک افغان سرحد پر زیرولائن کے قریب کلی جہانگیر اور کلی لقمان میں ..
چمن ۔18مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) چمن پاک افغان سرحد پر زیرولائن کے قریب کلی جہانگیر اور کلی لقمان میں مردم شماری کا آغاز کردیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ اور مردم شماری کا آغاز گزشتہ روز سے کیا گیا۔ چمن کے ضلعی حکام کے مطابق دو ہفتے پاکستان اور افغانستان کے فورسز کے درمیان زیرولائن کے قریب سرحدی حدود کے تنازعہ پر شدید جھڑپ کے بعد زیرولائن کے قریب کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں خانہ و مردم شماری کا عمل تعطل کا شکار ہوا تھا ۔

ضلعی انتظامیہ کے حکام کے مطابق زیرولائن کے قریب گزشتہ روز سے کلی جہانگیر اور کلی لقمان میں مردم شماری کا عمل دوبارہ سے شروع کردیا گیا ہے اور گزشتہ روز کلی لقمان میں 100 سے زائد گھرانوں کا ڈیٹا لیا گیا اور کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں بلاخوف و خطر مردم شماری کا عمل جاری ہے کیونکہ یہ پاکستانی علاقے ہیں اور وہاں اب پاک فوج اور ایف سی کے جوان تعینات ہیں اور فوج کی نگرانی میں مردم شماری کا عمل جاری ہے واضح رہے گہ دو ہفتے قبل زیرولائن پر کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری کے عمل پر پاکستانی اور افغان فورسز میں جھڑپ ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پاک افغان سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے چمن بارڈرباب دوستی گیٹ پندرویں روز بھی مکمل طورپر بندہونے کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام تجارت،ٹرانزٹ ٹریڈ ،نیٹو سپلائی اور پیدل آمدورفت بھی مکمل طورپر بند ہے۔

متعلقہ عنوان :