سبی ،تیزی رفتاری کار کی لیویز چیک پوسٹ کو ٹکر،2افراد جاں بحق ،4 زخمی

جمعہ 19 مئی 2017 14:26

سبی ،تیزی رفتاری کار کی لیویز چیک پوسٹ کو ٹکر،2افراد جاں بحق ،4 زخمی
کوئٹہ۔18مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) سبی کے قریب تیزی رفتاری کے باعث کار لیویز چیک پوسٹ سے ٹکراگئی جس سے دوافراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعہ کو ڈیر ہ اللہ یار سے کوئٹہ آنے والی ٹوڈی کار تیزی رفتاری کے باعث ضلع بولان کے علاقے حاجی شہر کی لیویز چیک پوسٹ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کریم نواز،سردار خان موقع پرہی جاںبحق ہوگئے جبکہ محمدلوکمان ،اللہ نواز ،ماسٹردلی اورشفیع محمد زخمی ہوگئے زخمیوں فوری طورپرسول ہسپتال سبی منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداددی جارہی ہے ۔جاں بحق اورزخمیوں ہونے واتعلق کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی سے بتایاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :