خاکی میں جنرل کونسلر کے قاتل نے اقبال جرم کر لیا، پولیس نے آلہ قتل برآمد کرنے کے ملزم کو جیل روانہ کر دیا

جمعہ 19 مئی 2017 14:25

خاکی میں جنرل کونسلر کے قاتل نے اقبال جرم کر لیا، پولیس نے آلہ قتل برآمد ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) خاکی میں جنرل کونسلر کے قتل کا ڈراپ سین، ملزم نے اقبال جرم کر لیا، پولیس نے آلہ قتل برآمد کرنے کے بعد ملزم کو جیل روانہ کر دیا، مقتول کے ورثاء نے قاتل کی گرفتاری پر اطمینان کا سانس لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے تھانہ خاکی کی حدود بھیرکنڈ میں بے دردی سے قتل کئے جانے والے عامر حفیظ ولد حفیظ الاسلام کے قاتل وقار خان ولد ریاض خان نے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، خاکی پولیس کے ایماندار تفتیشی آفیسر محمد فرید تنولی نے اور انچارج انوسٹی گیشن عرفان تنولی نے انتھک محنت کے بعد قاتل سے آلہ قتل برآمد کر کے اقبال جرم کروایا۔

گذشتہ روز ملزم قاتل وقار کو عدالت میں پیش کر کے جیل روانہ کر دیا گیا۔ مقتول کے والد اور ورثاء نے خاکی پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے سکھ کا سانس لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :