پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کا این اے 56 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 مئی 2017 13:24

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کا این اے 56 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مئی 2017ء) : پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے این اے 56 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کے ساتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے جس میں وہ این اے 56 سے الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

  خیال رہے کہ اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی این اے 56 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔