ناروے کی پارلیمنٹ میں منگل کو مسئلہ کشمیر پر بحث ہوگی
تازہ ترین : 1
ناروے کی پارلیمنٹ میں منگل کو مسئلہ کشمیر پر بحث ہوگی

ناروے کی پارلیمنٹ میں منگل کو مسئلہ کشمیر پر بحث ہوگی

اوسلو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2017ء) ناروے کی پارلیمنٹ میں رواں مہینے کی 23 تاریخ کو تنازعہ کشمیرپر بحث کا انعقاد کیا جائے گا۔کشمیر میڈیا سروس کے طابق قبل ازیں 2010 ء اور 2012 ء میں ناروے کی پالیمنٹ میں کشمیر پر بحث کا انعقاد کیا گیا تھا جس دوران مقبوضہ علاقے میں دریافت ہونے والی گمنام اجتماعی قبروں کی دریافت کا معاملہ بھی اٹھایا گیا تھا۔

کشمیر سیکنڈ نیویں کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی شاہنواز خان نے اوسلو میں جاری ایک بیان میں ناروے کی حکومت کی کشمیر کے بارے میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر یورپی حکومتیں اور دارے بھی تنازعہ کشمیر پر بحث و مباحثوں کے انعقاد میں دلچسپی لیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ناروے کی پارلیمنٹ نے متعدد مرتبہ بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کیے لیے ایک بامعنی مذاکراتی عمل شروع کریں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/05/2017 - 14:16:08

اپنی رائے کا اظہار کریں