ترقی کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے

پاکستان کا شمار اب تیزی سے ترقی کرنی والی معیشتوں میں ہوتا ہے،اقتصادی اشاریوں میں نمایاں بہتری کا اعتراف بین الاقوامی مالیاتی ریٹنگ ادارے کررہے ہیں وزیر اعظم محمد نوازشریف کا قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال

جمعہ 19 مئی 2017 14:16

ترقی کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے اقتصادی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کا اعتراف بین الاقوامی مالیاتی ریٹنگ ادارے بھی کررہے ہیں، پاکستان کا شمار اب تیزی سے ترقی کرنی والی معیشتوں میں ہوتا ہے ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک کی ترقی کے لئے ہم آہنگی سے کام کررہی ہیں، سی پیک کے منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے ،ترقی کا عمل سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کی خوشحالی ہر ایک کی ترجیح ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر ، گورنر کے پی کے، پنجاب سندھ ، کے پی کے ، بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ ، وفاقی و صوبائی وزراء ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہاکہ 5.28فیصد کی شرح نمو قابل تعریف ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک کی ترقی کے لئے ہم آہنگی سے کام کررہی ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ چین میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوران تمام وزرائے اعلیٰ ان کے ہمراہ تھے اور دنیا کے دیکھا کہ ترقی کے لئے پاکستان میں اتفاق رائے ہے اور یہ بہت مثبت پیغام تھاکہ ہم متحد ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم توانائی کے منصوبہ جات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں نہ صرف بجلی کی فراہمی ہمار ی ترجیح ہے بلکہ ہم صارفین کے لئے سستی بجلی فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم ایل این جی ، کوئلہ ، ہائیڈل ، سولر اور ونڈسمیت توانائی کے مختلف ذرائع بروئے کارلانے لانے پر توجہ دے رہے ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ بنیادی ڈھانچہ ترقی کی کلید ہے اور ہم سڑکوں اور مواصلاتی نیٹ ورک پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ترقی کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے ، پاکستان کی خوشحالی ہر ایک کی ترجیح ہے ۔ ترقیاتی منصوبہ بندی کے لئے عوام کی بہبود پر مرکوز حکمت عملی اختیار کی گئی ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت نے مالی سال 2012-13 ء کے مقابلے میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (2017-18 ء ) میں صوبوں کا حصہ تین گنا بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا، اے جے کے اور گلگت بلتستان وفاقی حکومت کے لئے دیگر تمام صوبوں کی طرح ہی اہم ہیں۔انہوںنے اس امر پر زور دیا کہ صحت ، تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں کے دیہی ترقیاتی منصوبہ جات کو خصوصی توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :