لودھراں ،ْ ایل پی جی گیس سلنڈر دھماکے میں زخمیوں میں مزید تین افراددم توڑ گئے

جاں بحق ہونے والوں میں ندیم،محمد ضیاء،قاری شاہد، زین عباس اور سجاد شامل

جمعہ 19 مئی 2017 13:25

لودھراں ،ْ ایل پی جی گیس سلنڈر دھماکے میں زخمیوں میں مزید تین افراددم ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) لودھراں کے نواحی علاقے اڈہ شاہ ٹال میں ایل پی جی گیس سلنڈر دھماکے میں زخمیوں میں مزید تین افراددم توڑ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لودھراں کے نواحی علاقے اڈہ شاہ نال میں 14 مئی کو ایل پی جی گیس سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران ہونے والے دھماکے سے 2 شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں سی11شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق شدید زخمیوں میں سے مزید تین افراد دم توڑ گئے جاں بحق ہونے والوں میں ندیم،محمد ضیاء،قاری شاہد، زین عباس اور سجاد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :