ریاستیںو سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئی21 ارب 54کروڑ روپے جاری

جمعہ 19 مئی 2017 13:21

ریاستیںو سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئی21 ارب 54کروڑ روپے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) وزارت منصوبہ بند ی وترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریاستی سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 21 ارب 54کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے قبائلی علاقوں میں تعمیراتی کاموں کے لئے 20 ارب 58کروڑ ، چوک تنگی ڈیم کے لئے 10کروڑ، مہمند ایجنسی میں نہقی ٹنل کے لئے 50کروڑ، اورکزئی ایجنسی میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 14کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔