ْ پی ایس ڈی پی کے تحت واپڈا پاور سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک کھرب 65 ارب روپے جاری

جمعہ 19 مئی 2017 13:17

ْ پی ایس ڈی پی کے تحت واپڈا پاور سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) وزارت منصوبہ بند ی وترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں واپڈا پاور سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 65ارب 15کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے اس سیکٹر کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کھرب92ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے دیا میر بھاشا ڈیم کے لئے زمین کی خریداری کے لئے 14ارب ، 1200میگاواٹ ایل این جی پاور پلانٹ بلو کی کے لئے 30 ارب ، 1200میگاواٹ ایل این جی پاور پلانٹ حویلی بہادر شاہ کے لئے 30 ارب، 132کے وی سب سٹیشن پورٹ گوادر کے لئے 15کروڑ، کوئٹہ میں 132کے وی گرڈ سٹیشن اور ٹرانسیشن لائن کے لئے 7کروڑ 84 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :