گلگت،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کاوفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کیلئے منظورپانچ منصوبوں کے فنڈزلیپس ہونے کی سختی سے تردید

جمعہ 19 مئی 2017 13:16

گلگت،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کاوفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کیلئے منظورپانچ ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں مقامی روزنامے میں شائع ہونے والی خبر ’’وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کیلئے منظور پانچ منصوبوں کے فنڈز لیپس‘‘ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذکورہ اخبار میں جن منصوبوں کے بارے میں خبر شائع کی گئی ہے ان میں ہرپو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ، نلتر بیس تک سڑک کی اپ گریڈیشن، عطاء آباد جھیل پر سیرگاہ کی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری، امراض قلب ہسپتال اور ٹیکنیکل کالج کے بارے میں لکھا گیا ہے جبکہ حقائق کے مطابق ہر پو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیلئے ابھی فنڈزجاری ہی نہیں ہوئے ہیں اور عطاء آباد کے مقام پر سیرگاہ کی فزیبلٹی رپورٹ کیلئے صوبائی حکومت نے پی سی ون وفاق کو بجھوا دیا ہے جس کی منظوری ہونی باقی ہے اسی طرح ٹیکنیکل کالج کیلئے بھی صوبائی حکومت نے پی سی ون وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ہے جس کی منظوری بھی باقی ہے پی سی ون کی منظوری کے بعد اس منصوبے کیلئے رقم فراہم کی جائے گی، نلتر روڈ اور امراض قلب کے ہسپتال کے منصوبوں کے بھی پی سی ون وفاق کو بجھوا دیئے گئے ہیں تمام منصوبوں کی پی سی ون کی منظوری کے بعد فنڈز جاری ہوں گے۔

(جاری ہے)

جو منصوبے ابھی تک منظوری کے حتمی مراحل میں ہیں ان منصوبوں کے بارے میں فنڈز کے لیپس ہونے کے حوالے سے شہ سرخی میں خبر شائع کرنے سے قارئین میں اخبار کی ساکھ متاثر ہوگی لہٰذا اخبار کو خبر شائع کرنے سے پہلے لیپس کے معنی اور تفصیلات متعلقہ اداروں سے مکمل طور پر لے کر خبر شائع کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :