کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کی نا اہلی نظر آ رہی ہے۔ خورشید شاہ

آرمی چیف نے کہا کہ عالمی عدالت میں وکیل ہم نے بھیجا تھا، حکومت کو اٹارنی جنرل بھیجنا چاہئیے تھا۔ اس معاملے پر شکوک شبہات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 مئی 2017 12:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مئی 2017ء) : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر حکومت کی نا اہلی نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز آرمی چیف نے بیان دیا کہ کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں وکیل فوج نے مقرر کیا تھا ۔ حکومت کو اٹارنی جنرل بھیجنا چاہئیے تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ اس معاملے پر شکوک و شبہات مزید بڑھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم اور سجن جندال کی ملاقات میں کلبھوشن سے متعلق ضرور بات ہوئی ہو گی۔ کلبھوشن کے کیس کا تعلق ملکی سکیورٹی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سجن جندال پاکستان کے دورے پر خفیہ طریقے سے آیا اور وزیر اعظم یا ان کے ترجمان نے سجن جندال کے اس دورے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ اس معاملے سے پاکستان کے لیے بہت سیٹ بیک ہوا ہے۔کیونکہ اگر وزیر خارجہ ہوتا تو اپنے فیصلے کرتا لیکن نواز شریف نے یہ وزارت اپنے پاس رکھی ہوئی ہے۔وزیر اعظم کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈان لیکس پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔