عالمی ہیکرز کا تاوان کے لیے پاکستان اسٹیٹ لائف کے کمپیوٹر سسٹم پر حملہ، الرٹ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 مئی 2017 12:40

عالمی ہیکرز کا تاوان کے لیے پاکستان اسٹیٹ لائف کے کمپیوٹر سسٹم پر حملہ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مئی 2017ء) : عالمی ہیکرز نے تاوان کے لیے پاکستان کی مختلف کمپنیوں کے کمپیوٹر سسٹمز پر حملہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ہیکرز نے تاوان کے لیے پاکستاناسٹیٹ لائف کے کمپیوٹر سسٹم پر حملہ کیا جس کے بعد کمپنی کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الرٹ کے مطابق ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے مشورے کے بغیر کوئی اپنا کمپیوٹر سسٹم آن نہ کرے۔

پاکستان کی مختلف کمپنیوں کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملے کی اطلاعات ہیں۔ سائبر اٹیک سے پاکستان کے تین معروف اسپتالوں کے کمپیوٹر سسٹم سمیت سیمنٹ اور ریفائنری کمپنی کے کمپیوٹر سسٹم بھی متاثر ہوئے ہیں۔ سائبر سکیورٹی ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عالمی ہیکرز کے اٹیک کا نوٹس لے اور فوری طور پر ایک سائبر انسیڈنٹ رسپانس کمیٹی تشکیل دی جائے۔

متعلقہ عنوان :