امریکہ ،ْ افغان ہواباز لڑکی کا کا دنیا کا چکر لگانے کا مشن شروع

منفرد سفر میں 19 سالہ شائستہ واعظ کا طیارہ کینیڈا کے شہر مانٹریال کے ہوائی اڈے پراترا

جمعہ 19 مئی 2017 12:29

امریکہ ،ْ افغان ہواباز لڑکی کا کا دنیا کا چکر لگانے کا مشن شروع
واشنگٹن /مونٹریال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) امریکہ میں مقیم ایک افغان ہواباز لڑکی نے تنہا ہوائی جہاز میں دنیا کا چکر لگانے کا مشن شروع کیا ہے ،ْ اس منفرد سفر میں گذشتہ روز 19 سالہ شائستہ واعظ کا طیارہ کینیڈا کے شہر مانٹریال کے ہوائی اڈے پراترا۔وہ5 براعظموں کے 18 ملکوں میں 30 مقامات پر پڑائو کریں گی۔ اس کے سفر میں مصر، قطر، بھارت، انڈونیشیا شامل ہیں ،ْاس کا یہ سفر اگست میں اختتام پذیر ہوگا۔

(جاری ہے)

وہ 320 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طیارہ اڑا رہی ہیں۔شائستہ اپنے طیارے میں تنہا سفر کررہی ہیں، وہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہیں کہ ہوابازی کے میدان میں خواتین بھی مردوں سے پیچھے نہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شائستہ نے کہا کہ جب مجھے اندازہ ہوا کہ میں طیارہ اڑانے کی بے حد شوقین ہوں تو میں اس مقصد کے حصول کیلئے اپنے اہداف متعین کیے۔ شائستہ واعظ افغان پناہ گزین تھیں اور اس کا خاندان 1987ء سے امریکہ میں مقیم ہے۔

متعلقہ عنوان :