چئیر مین پیمرا ابصار عالم نے جی ایچ کیو سیمینار میں شرکت نہیں کی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 مئی 2017 12:04

چئیر مین پیمرا ابصار عالم نے جی ایچ کیو سیمینار میں شرکت نہیں کی۔ ڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میں نے جی ایچ کیو میں منعقد کیے گئے سیمینار میں شرکت کی۔ وہاں کافی کُرسیوں پر نام لکھے ہوئے تھے۔ جن میں سے ایک نام چئیرمین پیمرا ابصار عالم کا بھی تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دائیں بائیں نظر دوڑائی تو تاکہ  دیکھ سکوں کہ کون کون بیٹھا ہے ۔

لیکن مجھے  ایک کرسی خالی نظر آئی جو چئیر مین پیمرا کی تھی ۔ چئیر مین پیمرا اکثر آرمی چیف اور فوج سے مدد مانگتے رہتے ہیں۔ ریاستی ادارے کا سربراہ ہونے کے طور پر انہیں سیمینار میں بلایا گیاتھا لیکن وہ نہیں آئے۔ اگر وہ آتے تو میں ان سے پوچھنا چاہتا تھا کہ کیا ان کو فوج سے مدد مل گئی ہے؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :