اسلام آباد‘ مسافر کے سامان سے لیکویڈ ہیروئین برآمد
تازہ ترین : 1
اسلام آباد‘ مسافر کے سامان سے لیکویڈ ہیروئین برآمد

اسلام آباد‘ مسافر کے سامان سے لیکویڈ ہیروئین برآمد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2017ء)بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر نائیجیریا جانے والے مسافر کے سامان سے ڈیڑھ کلو لیکویڈ ہیروئین برآمد کی گئی ہے۔اے ایس ایف حکام کے مطابق نائیجیریا جانے والے مسافر کے سامان پر شک گزرنے پر بیگ کے خفیہ خانوں کو کھولا گیا تو شیمپو کی بوتلیں برآمد ہوئیں جن میں موجود شیمپو کو چیک کرنے پر انکشاف ہوا کہ شیمپو کے نیچے ہیروئن چھپائی گئی ہے۔اے ایس ایف حکام نے ملزم کو حراست میں لے کرتفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔اے ایس حکام کے مطابق برآمد ہونے والی ہیروئن کی بین الااقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 11:33:15

اپنی رائے کا اظہار کریں