کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کی نااہلی نظر آرہی ہے‘ شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں‘ حکومت کو اٹارنی جنرل کو بھیجنا چاہئے تھا‘ حکومت خاموش بیٹھی ہوئی تھی اور واک اوور دینا چاہتی تھی‘ جندال کا دورہ پاکستان حکومت نے خفیہ رکھنے کی کوشش کی‘ڈان خبر انکوائری کمیشن رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 19 مئی 2017 11:33

کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کی نااہلی نظر آرہی ہے‘ شکوک و شبہات بڑھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کی نااہلی نظر آرہی ہے‘ شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں‘ حکومت کو اٹارنی جنرل کو بھیجنا چاہئے تھا‘ حکومت خاموش بیٹھی ہوئی تھی اور واک اوور دینا چاہتی تھی‘ جندال کا دورہ پاکستان حکومت نے خفیہ رکھنے کی کوشش کی‘ڈان خبر انکوائری کمیشن رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کی نااہلی نظر آرہی ہے۔ شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں آرمی چیف نے کہا ہے کہ فوج نے وکیل مقرر کیا تھا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ فوج کا عدلیہ کے حوالے سے زیادہ تجربہ نہیں ہوسکتا۔ حکومت کو اٹارنی جنرل کو بھیجنا چاہئے تھا۔ حکومت خاموشی سے بیٹھی ہوئی تھی اور واک اوور دینا چاہتی تھی جندال کا دورہ پاکستان حکومت نے خفیہ رکھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یا ان کے ترجمان نے سجن جندال کے دورے پر کوئی بات نہیں کی۔ کلبھوشن کے مسئلے کا تعلق ملکی سکیورٹی سے ہے ڈان خبر انکوائری کمیشن رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔