خیبر ایجنسی ‘وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دہشت گردوں کی کمین گاہوں ..
تازہ ترین : 1
خیبر ایجنسی ‘وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دہشت گردوں کی ..

خیبر ایجنسی ‘وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو چن چن کر تباہ کردیا

کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2017ء)خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو چن چن کر تباہ کردیا، کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ملک دشمنوں پر زمین مزید تنگ کردی، پی اے ایف کی تازہ کامیاب کارروائی کے دوران شاہینوں نے خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں نے تور چھپر میں دہشت گردوں کے تین ٹھکانے تباہ کردیئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/05/2017 - 11:33:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں