وزیرا عظم سعودی فرمانروا کی دعوت پر کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

شاہ سلمان اوردیگر مسلم رہنمائوں سے ملاقاتیں ‘ روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے

جمعہ 19 مئی 2017 11:31

وزیرا عظم سعودی فرمانروا کی دعوت پر کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) وزیراعظم میاں نواز شریف چین کے 6روزہ کامیاب دورے سے واپسی کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر کل ہفتہ کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔اپنے دورے میں میاں نوازشریف شاہ سلمان اوردیگر مسلم رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ اس موقع پر ریاض میں اسلامی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔اس کانفرنس سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ بھی خطاب کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم روضہ رسول ؐ پر حاضری بھی دیں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ کا بطور صدر سعودی عرب کا پہلا دور ہ ہے۔جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :