امریکی انتظامیہ نے کینیڈا سے ہوائی جہازوںکی مجوزہ درآمد کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا

جمعہ 19 مئی 2017 11:31

امریکی انتظامیہ نے کینیڈا سے ہوائی جہازوںکی مجوزہ درآمد کے معاملے ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کینیڈا سے ہوائی جہازوںکی مجوزہ درآمد کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات کا فیصلہ کینیڈا کی حکومت کی طرف سے یہ طیارے تیار کرنے والی کمپنی کوبھاری سبسڈی دینے کے انکشاف کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی کمپنی کو حکومت کی طرف سے 80 فیصد تک سبسڈی دی گئی ہے اور یہ ثابت ہونے کی صورت میں کینیڈین کمپنی پر اتنی ہی درآمدی ڈیوٹی عائد کی جاسکتی ہے۔امریکی وزیر تجارت ولبر راس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا دنیا کی سب سے زیادہ آزاد تجارتی منڈی ہے لیکن ہمیں اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ دیگر ممالک سے تجارت میں امریکی قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو۔ادھر کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سارا معاملہ دراصل امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کی سازش ہے اور کینیڈا کی حکومت بوئنگ سے اپنے معاہدوں پر نظر ثانی پر غور کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :