Live Updates

جے آئی ٹی 22 تاریخ کو فیصلہ سنا سکتی ہے۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 مئی 2017 11:16

جے آئی ٹی 22 تاریخ کو فیصلہ سنا سکتی ہے۔ عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ ہو تو یہ سکتا ہے کہ بائیس کو ہی پانامہ کا یہ معاملہ ختم ہو جائے۔ ہو سکتا ہے کہ جے آئی ٹی کو کوئی بھی ایسا ثبوت مل جائے۔

(جاری ہے)

اگر ثابت ہو گیا کہ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر جو انہوں نے کہا کہ مریم نواز نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کی بینیفشریز ہیں۔

اگر جے آئی ٹی نے بھی یہ کہہ دیا تو گیم ختم ہو جائے گی ۔کہا یہی جا رہا ہے کہ جے آئی ٹی دو ماہ تک چلے گی لیکن  اگر اس سے پہلے بھی کوئی چیز یا ثبوت مل گئی تو فیصلہ کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دو ججز تو پہلے ہی فیصلہ کر چکے ہیں اب ایک ہی جج نے فیصلہ کرنا ہے ہو سکتا ہے کہ نواز شریف کو 22 تاریخ کو ہی نا اہل قرار دے دیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :