این ایل آئی رجمنٹل سنٹر بونجی میں ریکروٹوں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ

جمعہ 19 مئی 2017 11:10

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء)این ایل آئی رجمنٹل سنٹر بونجی میں ریکروٹوں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود تھے۔ تقریب میں این ایل آئی رجمنٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسرز کی کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

گراونڈ پہنچنے پر ریکروٹوں کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کوسلامی پیش کی ،تقریب میں میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے ٹریننگ کے مختلف شعبوں میں نمایا ں کارکردگی دیکھنے والے ریکروٹوں میں شیلڈ اور بہترین ریکروٹو نورالسلام کو اعزازی سٹک عطا کی۔

مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی فرائضی منصبی بہترطریقے سے اداکرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتے ۔آخر میں فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے این ایل آئی رجمنٹ کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔