انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے اساتذہ نے قومی تعلیمی کانفرنس میں جامعہ پشاورسے نمائندگی کی

جمعہ 19 مئی 2017 11:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) جامعہ پشاورکے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے فیکلٹی ممبرز ڈاکٹرامجد ریبااورندیم خان نے دوسرے فیکلٹی نیشنل ایجوکیشن کانفرنس میں جامعہ پشاورکی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کااہتمام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان نے کیاتھا۔ مقررین میں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرایم اصف خان اوردوسری ممتازماہررتعلیم شامل تھے۔