اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی اورسائنس ریسرچ سکالرز کیلئے سیمینارکاانعقاد

جمعہ 19 مئی 2017 11:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں سنٹرفارٹریننگ اینڈ ڈولپمنٹ کے زیراہتمام فیکلٹی ممبرزاورپی ایچ ڈی سکالرز کیلئے ’’پینٹ ڈرافٹنگ اینڈ فیلنگ آف اپلیکیشن ‘‘کے موضوع پرایک روزہ ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پررجسٹراراسلامیہ کالج یونیورسٹی ڈاکٹرتوقیرعالم مہمان خصوصی تھے جبکہ ورکشاپ کے معاون خصوصی ظہوراحمد تھے۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرتوقیرعالم نے کہا کہ ہمیں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پرفخرہے، طلبہ تعلیم کے شعبے میں اپنااوراپنے کالج کانام روشن کرنے میں اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں جس کیلئے ہم مکمل تعاون فراہم کرینگے۔مہمان خصوصی نے تقریب کے اختتام پرمعاونین، شرکا ء اورورکشاپ کے منتظمین میںشیلڈز اورٹرافیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :