شہید بے نظیربھٹوویمن یونیورسٹی پشاور کی فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی نے 468 ملین کابجٹ ..
تازہ ترین : 1

شہید بے نظیربھٹوویمن یونیورسٹی پشاور کی فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی نے 468 ملین کابجٹ منظور کر لیا

گریڈ 12کے کے پی او کی گریڈ 16میں اپ گریڈیشن کی بھی منظوری

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2017ء)شہیدبے نظیربھٹوویمن یونیورسٹی پشاورکی فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی کااجلاس منعقدہواجس میں 2017-18ء کے بجٹ کوپیش کیاگیا۔ اجلاس میںیونیورسٹی کی ڈپٹی ٹریژرنے ممبران کوخصوصی پریذنٹیشن دی جس میں آئندہ سال کیلئے 468-986ملین کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے اتفاق رائے سے گریڈ 12کے کے پی اوکی گریڈ 16میں اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی گئی جس کاحتمی فیصلہ سنڈیکیٹ کی میٹنگ میںہوگا۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 11:10:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں