جامعہ پشاورکے شعبہ سوشل ورک میں قدرتی آفات کے بارے میں 4 روزہ ورکشاپ کا آغاز

جمعہ 19 مئی 2017 11:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) جامعہ پشاورکے شعبہ سوشل ورک اینڈ کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیاء اسلام آباد کے اشتراک سے طلبہ کیلئے قدرتی آفات سے نمٹنے اورمتاثرین کومدد کی فوری فراہمی کے بارے میں چاروزہ تربیتی ورکشاپ شروع ہوگئی ورکشاپ کاافتتاح سوشل ورک کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹررشیدخان نے فاٹا سیکرٹریٹ کی پروٹیکشن سپیشلسٹ زینت قیصرخان اورورکشاپ آرگنائزرڈاکٹرمحمدابرارکے ہمراہ کیا۔