آئی جی سندھ کے حامیوں کی لانڈھی تھانے کے باہر اے ڈی خواجہ زندہ باد کی وال چاکنگ

جمعہ 19 مئی 2017 11:18

آئی جی سندھ کے حامیوں کی لانڈھی تھانے کے باہر اے ڈی خواجہ زندہ باد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) آئی جی سندھ کے چاہنے والوں نے لانڈھی تھانے کے باہر اے ڈی خواجہ زندہ باد کی وال چاکنگ کر دی، پولیس کا کہنا ہے وال چاکنگ کرنے والے افراد کو نہیں جانتے۔

(جاری ہے)

شہر قائد میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے کسی کے حق میں یا مخالفت میں دیواروں پر نعرے لکھنا نئی بات نہیں لیکن اس بار شہر میں منفرد نوعیت کی وال چاکنگ کی گئی ہے۔ نامعلوم افراد نے لانڈھی تھانے کی دیوار پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے حق میں وال چاکنگ کر دی۔ نامعلوم افراد تھانے کی دیوار پر اے ڈی خواجہ زندہ باد کے نعرے لکھ کر چلے گئے۔ علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ وال چاکنگ کرنے والے افراد کو نہیں جانتے، نہ کسی نے وال چاکنگ کرنے والے کو دیکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :