سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکی سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات

ملاقات میں پاک سعودی عرب کے تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا

جمعہ 19 مئی 2017 11:18

سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکی سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرہشام بن صدیق نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی ،ملاقات میں پاک سعودی عرب کے تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیرہشام بن صدیق نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ سے ریاض میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات کے دوران پاکستانی سفیرہشام بن صدیق نے سعودی وزیرخارجہ کواپنی تقرری کی اسنادپیش کیں۔اس موقع پرپاکستانی سفیرنے کہاکہ توقع ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کومزیدفروغ ملے گا۔سعودی وزیرخارجہ نے پاکستانی سفیرہشام بن صدیق کونیاعہدہ سنبھالنے پرمبارکبادپیش کی۔

متعلقہ عنوان :