ریمنڈ ڈیوس کی طرح کلبھوشن کو نہیں چھوڑ اجائے گا،عابد شیرعلی

عالمی عدالت میں ہمارے مؤقف کی فتح ہوئے بھارت کو بے نقاب کرنے کا موقع ملا،انٹرویو

جمعرات 18 مئی 2017 22:29

ریمنڈ ڈیوس کی طرح کلبھوشن کو نہیں چھوڑ اجائے گا،عابد شیرعلی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی طرح کلبھوشن کو نہیں چھوڑ اجائے گا۔ عالمی عدالت میں ہمارے مؤقف کی فتح ہوئے بھارت کو بے نقاب کرنے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے مسئلے پر عالمی عدالت میں پاکستان کے مؤقف کی فتح ہوئی۔ بھارت نے کلبھوشن کی ضمانت تسلیم کی۔ ہمیں عالمی سطح پر بھارت کو بے نقاب کرنے کا موقع ملا انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کو ریمنڈ ڈیوس کی طرح نہیں چھوڑا جائے گا(علی)

متعلقہ عنوان :