کراچی کی مظلوم اقوام اور غیور پختون 21 مئی کو اپنے محبوب قائد کا ائر پورٹ پر عظیم الشان استقبال کریں گے ، سینیٹر شاہی سید

خان عبدالولی خان کے سیاسی وارث کو خوش آمدید کہنے ایئر پورٹ پر عوام کا سمندر ہوگا،21 مئی کو مرکزی صدر کو ولیکا گرائونڈ سائٹ لیکر جائیں گے، صدر اے این پی سندھ

جمعرات 18 مئی 2017 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی کی مظلوم اقوام اور غیور پختون 21 مئی کو اپنے محبوب قائد کا ائر پورٹ پر عظیم الشان استقبال کریں گے حضرت باچا خان بابا کی فکر کے علمبردار اور خان عبدالولی خان کے سیاسی وارث کو خوش آمدید کہنے ایئر پورٹ پر عوام کا سمندر ہوگا21 مئی کو مرکزی صدر کو عظیم الشان ریلی کی شکل میں ولیکا گرائونڈ سائٹ لیکر جائیں گے ہم صرف دعوے نہیں کرتے،21 مئی کی شام ائیر پورٹ سے باچا خان چوک تک سرخ پرچموں کی بہار ہوگی جس انداز سے کراچی کی تمام ضلعی تنظیموں نے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں وہ انتہائی قابل ستائش ہیںبے لوث جذبہ اور محنت نظریاتی تحریکوں کا ہی خاصہ ہوتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پارٹی کی مقامی تنظیمیں عوامی رابطہ مہم اور رابطوں میں مذید تیزی لیکر آئیںان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہائوس میں مختلف پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ 21 مئی کا جلسہ شہر کے سیاسی مستقبل کے تعین کے لیے اہم کردار ادا کرے گاایک طویل عرصے بعد صوبائی سطح پر کوئی عوامی اجتماع منعقد کرنے جارہے ہیں اس حوالے سے 21مئی کا جلسہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے پارٹی کی ضلعی ،وارڈ ،پختون ایس ایف اور تمام ذیلی تنظیمیں جلسہ عام کی کامیابی کے لیے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیںانہوں نے مذید کہا کہ دنیا دیکھے گی کہ اے این پی کے کارکنان21 مئی کو حبیب بینک چورنگی سے لیکر باچا خان چوک تک کا طویل ایریا بھی جلسہ گاہ میں تبدیل کردیں گے ایک عظیم الشان جلسہ عام کے بعد خوف و دہشت کے بقیہ بادل بھی چھٹ جائیں گے ۔