پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر اور اندرون سندھ کو کھنڈر بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے، آصف حسنین

پیپلزپارٹی کے جیالے کراچی کو درکنار اپنی پارٹی کے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو کے آبائی شہر لاڑکانہ کو بھی ماڈل شہر نہیں بنا سکے،صدرکراچی ڈویژن

جمعرات 18 مئی 2017 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) پاک سرزمین پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر اور اندرون سندھ کو کھنڈر بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے، کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، سیوریج کا پانی، تباہ حال سڑکیں ان کی کارکردگی کا پول کھولتی نظر آتی ہیں، گزشتہ دس سال سے وزیر اعلی اور دیگر وزارتوں پر فائض پیپلزپارٹی کے جیالے کراچی کو درکنار اپنی پارٹی کے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو کے آبائی شہر لاڑکانہ کو بھی ماڈل شہر نہیں بنا سکے، پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشہ ادوار سے قائم حکومت کے دوران ترقیاتی کام نہیں کیے بلکہ صرف کرپشن کی داستانیں رقم کی ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزیروں کے گھروں سے نیب اور قانون نافذ کرے والے ادارے پیسوں کے بریف کیس برآمد کرتے ہیں کرپشن کی رقم مختلف زرائع سے بیرون ملک منتقل کرتے ہوئے پکڑیں جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کو تباہ کرنے والی پیپلزپارٹی آج پی ایس پی کے احتجاج کی بدولت شہر کراچی میں ترقیاتی کام کرنے پر مجبور ہوئی ہے اب بھی کراچی کے اکثر علاقوں میں پانی کی ترسیل کا نظام ہی موجود نہیں اور جو ہے اسے بھی تباہ کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر پیپلز پارٹی کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اب سند ھ کی عوام جاگ چکی ہے اب ان کے اوچھے ہتھکنڈے مزید کامیابیاں نہیں آئیں گے عوام بے پاک سرزمین پارٹی کے ملین مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کر کے ہمارے حق میں فیصلہ دیدیا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کی حکمران جماعت صوبے کے عوام کو بتائے کہ ایک دہائی سے زیادہ سندھ پر حکمرانی میں صوبے کے لئے سوایُ کرپشن اور سندھ کے عوام پینے کے پانی مناسب خوراک تعلیم اور صحت سب سے محروم ہیں۔