حیدرآباد، میر حاصل بزنجو کا گوادر میں مزدوروں کے قتل کی مذمت

سی پیک آنے کے بعد مشکلا ت میں اضا فہ ہو سکتا ہے ، چند مما لک کو یہ منصو بہ ہضم نہیں ہو رہا ، وفاقی وزیر شپنگ اینڈ پورٹ کامیٹ دی پریس سے خطاب

جمعرات 18 مئی 2017 21:32

حیدرآباد، میر حاصل بزنجو کا گوادر میں مزدوروں کے قتل کی مذمت
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) وفاقی وزیر شپنگ اینڈ پورٹ اور نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے 13مئی کو بلوچستان کے علاقے گوادر میں مزدوروں کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت اور اس واقعہ پر سندھ کے عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں تاریخی قومیں ہیں جو کہ ایک دوسرے کے دست بازوں ہیں ، پاکستان انتہائی دوراہے سے گذر رہاہے ،سی پیک آنے کے بعد مشکلا ت میں اضا فہ ہو سکتا ہے کیو نکہ چند مما لک کو یہ منصو بہ ہضم نہیں ہو رہا ہے اور وہ ہما رے لئے مشکلا ت پید ا کر سکتے ہیں ،ان خیا لا ت کا اظہار انہو ںنے حیدرآباد پریس کلب میں میٹ دی پر یس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبا ئی ر ہنما ء شا ہ محمد شاہ ،رمضا ن میمن ،حیدرآباد کے ضلعی صدر محمد حنیف صد یقی اور دیگر ر ہنما ء بھی موجود تھے میر حا صل بز نجو نے مز ید کہا کہ کچھ دہائیوں سے بلو چستا ن سورش کا شکا ر ہے اور بلوچستا ن کو خا نہ جنگی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے اور کو ئی ایسی سیا سی جما عت نہیں جس کے لو گ ما ر ے نہ گئے ہو ں جبکہ حبیب جا لب جیسی قد آور شخصیا ت کو بھی قتل کیا گیا اور نیشنل پا رٹی کے بھی سینکڑ وں لو گ ما رے گئے ،انہو ںنے کہا کہ ملک میں ایک جانب بیر ونی طا قتیں بر سر پیکا ر ہیں تو دوسر ی جانب ہم مذ ہبی انتہا ء پسند ی اور فر قہ وارانہ دہشت گر دی کا شکا ر ہیں اگر ہم نے مذ ہبی انتہا ء پسند ی اور فر قہ وارایت کا مقابلہ نہیں کیا تو یہ ملک کیلئے خطر ہ بنتا جا رہا ہے اسلئے تمام سیا سی جما عتیں سر جو ڑ کر بیٹھیں اور عہدکر یں کے ہمیں معا شر ے کو فر قہ وارانہ دہشت گر دی سے نجا ت دلا نی ہے،انہو ںنے ایک سوال کے جو اب میں کہا کہ پچھلے دنو ں ہما رے تعلقا ت ایر ان سے خراب ہو ئے تھے ،ایران ہما را بھا ئی ہے اور افغا نستا ن بھی ہما را چھو ٹا بھا ئی ہے ،ایر ان سے با ت چیت شر وع ہو چکی ہے جبکہ افغا نستا ن کے حو الے سے بھی پاکستان پوری کو شش کر ر ہا ہے اور چند روز قبل پاکستان کا ایک وفد جس میں تمام سیا سی جما عتو ں کے نما ئند ے شر یک تھے افغا نستا ن گیا اور صدر اشر ف غنی سے ملا قات کی ،انہوںنے کہا کہ افغا نستا ن سے معا ملا ت اتنے خر اب نہیں ہیں اور اگر دونو ں جا نب سے کو ششیں کی جا ئیں تو افغا نستا ن اور پاکستان ایک پیج پر آسکتے ہیں جبکہ افغانستان کا امن پاکستان کیلئے ضر وری ہے ،انہو ںنے کہا کہ ہما رے اور ایر ان کے تعلقا ت کو بہتر ہو نا چا ہیے پاکستان اور عر اق کا کئی ہز ار کلو میٹر ایر ان کے ساتھ ملا ہو ا ہے جبکہ ایر ان ایک آزاد اور خو د مختار ملک ہے ،انہو ں نے ایک اور سوال کے جو اب میں کہا کہ جو بلو چ لیڈ ر شپ با ہر بیٹھی ہے وہ با ت چیت کیلئے تیا ر نہیں ہے وہ لند ن اور یو رپ میں بیٹھے ہیں جبکہ یہا ں بلو چ ما رے جا رہے ہیں اور میں انہیں لیڈ ر نہیں سمجھتا ،انہو ںنے کہا کہ بلو چستا ن کے اکثر علا قوں میں صورتحا ل بہتر ہو گئی ہے ہم سب دہشت گر دی کا شکا ر ہیں اور ہم نے کبھی سو چا بھی نہیں تھا کہ قلندر اور نو رانی پر دھما کے ہو نگے لیکن آج مز ارات ،مساجد اور مدرسوں پر دھما کے ہو رہے ہیں ،بلو چ امن پسند قو م ہے جو کہ دہشت گر دی سے نفر ت کر تے ہیں اور امن کے داعی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :