اقتدار کبھی ہماری منزل نہیں رہی ہے ‘اپنے علاقے اپنے صوبے کے لیئے جدووجہد کرنا مسائل اسمبلیوں تک لے جانا ہمارا فرض بنتا ہے ‘میر ظفراللہ جمالی کی شفاف سیاست آپکے سامنے ہے

سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کے فرزند میر عمر جمالی کانجی چینل کے سالگرہ کے موقع پر خطاب

جمعرات 18 مئی 2017 20:54

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) اقتدار کبھی ہماری منزل نہیں رہی ہے لیکن اپنے علاقے اپنے صوبے کے لیئے جدووجہد کرنا مسائل اسمبلیوں تک لے جانا ہمارافرض بنتا ہے میر ظفراللہ خان جمالی کی شفاف سیاست آپکے سامنے ہے انکا مقصد اپنے علاقے کے عوام کی طرززندگی بدل کردوسروں کے مقابل لاکھڑا کرنا ہے وہ ملک کے وزیراعظم تھے نہ کے صرف جعفرآباد کے انہوں نے بلوچستان کو کیڈٹ کالج یونیورسٹیاں اور پکی سڑکیں دیں دسمبر کے آخر تک اوچ پروجیکٹ سے بجلی کی سپلائی شروع کرکے عوام کا دیرینہ مسلہ بھی حل کیا جائیگا صحافی معاشرے کا عکس ہیں آپ چوتھا ستون ہیں قلم آپکا ہتھیار ہے مسائل کی نشاندہی کریں کام کرنے کا کام ہم پر چھوڑ دیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم رکن قومی اسمبلی میر ظفراللہ خان جمالی کے فرزند سابق تھصیل ناظم میر عمر خان جمالی نے پریس کلب جعفرآباد میں ایک نجی چینل کے سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا میر عمر خان جمالی کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کا عکس ہیں آپ ملک کے چوتھے ستون ہیں آپ مسائل کو اجاگر کریں انکی نشاندہی کرکے منتخب نمائندوں کو آہ گا کریں گے اس سے مسائل حل ہوں گے آپ کے قلم کی خاموشی نہ صرف آپ کی بلکہ قوم کا اور ملک کا بھی نقصان ہے جس سے کرپشن بڑھتی ہے اس کے آپ بھی برابر کے شریک ہیں آپ نے قوم کو جگانا ہے رات کو نہیں بلکہ صبح کو ایک تو ہمارے اداروں میں کام نہیں ہوتا دوسرا انہیں دودن کی چھٹی دی جاتی ہے دودن کی چھٹی ختم ہوجانا چاہیے ہمیں محنت کرکے آگے بڑھنا ہوگا ہم غریب نہیں ہیں ہمارا صوبہ معدنیات سے مالا مال ہے ہر طرف سی پیک کا شور ہے اس کے چئیرمین بزنجو تھے سی پیک سے ہزاروں کے قریب روزگار کے مواقع ہیں لیکن بلوچستان کے تعلیم یافتہ اور ہنر مندوں کو روزگار نہیں دیا جارہا ہے باہر سے لوگ بھرتی کیئے جارہے ہیں گوادر بلوچستان کا بعد میں پاکستان کا ہے گوادر پر سب سے پہلے بلوچستان کے عوام کا حق بنتا ہے انکا کہنا تھا کہ قلم میں بڑی طاقت ہے اسکا جائز استعمال کریں کسی کے آلہ کار نہ بنیں جو خود گمراہ ہیں آپ گمراہ نہ بنیں ان سے عوام کو چھٹکارہ دلائیں ہم ایٹمی پاور ہیں یہودی نصارہ ہندو بنیہ سب آپ کے ملک کے دشمن ہیں آپ ایک ہوجائیں کوئی آپ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کریگا اس کے لیئے ایمانداری شرط ہے انکا کہنا تھا کہ مردم شماری میں بلوچوں کی اکثریت ہے اسے اقلیت میں تبدیل نہ ہونے دیں انہوں نے کہا کہ تعلیم پر زور دیں ہمارے پچاس فیصد تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں یونین والے تعلیم پر توجہ دیں خیبر پختون خواہ میں ایک سو فیصد تعلیمی ادارے بہتر ہیں وزرا اپنے بچوں کو پرائیوٹ تعلمی اداروں سے نکال کر سرکاری اداروں میں تعلیم دے رہے ہیں تعلیم کے بغیر ترقی نا ممکن ہے انکا کہنا تھا کہ ڈیموں پر سیاست نہ کریں پاکستان میں ڈیموں کی اشد ضرورت ہے ہمارے علاقے زرخیز ہیں دیموں کی قلت کی وجہ سے پانی کا زیاں ہورہا ہے 2025تک ملک سے پانی کی شرح خطرناک حد تک کم ہوجائیگی ہمارے سیاست دانوں کو اس پر ضرور توجہ دینی چاہئے ۔