اے این پی (ولی)سندھ کے سربراہ لالہ فضل کریم 76برس کی عمر میں جمعرات کونجی ہسپتال میں انتقال کرگئے

جمعرات 18 مئی 2017 21:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی (ولی)سندھ کے سربراہ لالہ فضل کریم 76برس کی عمر میں جمعرات کونجی اسپتال میں انتقال کرگئے ۔وہ سینے کے مرض میں مبتلا تھے اور کئی روز سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے ۔لالہ فضل کریم کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین ڈیفنس قبرستان میں ہوگی ۔

لالہ فضل کریم 45 برس قبل اے این پی میں شامل ہوئے۔

(جاری ہے)

ان کا شمار اے این پی کے بانی کارکنان میں ہوتا ہے ۔وہ اے این پی کے سربراہ خان عبدالولی خان کے قریبی ساتھی تھے ۔خان عبدالولی خان جب بھی کراچی کا دورہ کرتے تھے تو وہلالہ فضل کریم کے گھر پر رہائش اختیار کرتے تھے ۔مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ ،3 بیٹے اور 5 بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔عوامی نیشنل پارٹی (ولی ) کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان ،سندھ کے سیکریٹری جنرل قاسم جان اور دیگر رہنماں نے لالہ فضل کریم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔