دہشت گردی اور انتہاپسندی کاخاتمہ ضروری ہے، جسے علم کی روشنی اور صوفی ازم سے ختم کیا جاسکتا ہے ،ْ یوسف رضا گیلانی

پی آ ئی اے کی پروا ز سے منشیات برآ مد ہو نے کی تحقیقات ہونی چاہیں ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 مئی 2017 22:12

دہشت گردی اور انتہاپسندی کاخاتمہ ضروری ہے، جسے علم کی روشنی اور صوفی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کاخاتمہ ضروری ہے، جسے علم کی روشنی اور صوفی ازم سے ختم کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں معذوربچوں کی تقریب میں شرکت کی ،جس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کوریلیف ملناچاہیے اس حوالے سے پیپلزپارٹی پری بجٹ فورمز منعقد کریگی ۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ احتجاج ہر شخص کا جمہوری حق ہے تاہم احتجاج کی آڑمیں پرتشدد کاروائیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی آ ئی اے کی پروا ز سے منشیات برآ مد ہو نے کی تحقیقات ہونی چاہیں۔

متعلقہ عنوان :