ٹنڈوالہ یار، گذشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ اور آتشگیر مادے سے دھماکہ کرکے ہمیں حراساں کرنے کی کوشش کی،امداد شاہ رضوی

جمعرات 18 مئی 2017 20:40

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار کے چیئرمین امداد شاہ رضوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز ایم سی سیکریٹریٹ پر بزدلانہ کاروائی کی گئی نامعلوم افراد نے فائرنگ اور آتشگیر مادے سے دھماکہ کرکے ہمیں حراساں کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے مضرصحت اشیاء کی فکیٹری کو ہم نے سیل کر کے ان لوگوں پر کیس داخل کروائے تھے آج ٹنڈوالہ یار کے شہری اعلی کوالٹی کے معیار کی اشیاء کی خرید فروخت کررہے اس کے علاوہ میونسپل کمیٹی میں وائیٹ کالر ملازمن کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جن کو ہم نے نوکری سے فارغ کردیا ہے تھا ہو سکتا ہے کہ ان عناصر میں سے کسی نے میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار پرآتشگر مادے سے دھماکہ کیا اس کے بعد فائرنگ کی گئی ہم کو ہراسہ کرنے کیلئے جو قابل مزمت ہے ہم کو ٹنڈوالہ یار کی عوام نے منتخب کیا ہے ہم ٹنڈوالہ یار کی خدمت کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہے گئے اس موقع پر ایس ایس پی شاہجہان پٹھان کا کہنا تھا کہ واقع قابل مزمت ہے ہم نے ایف ،آئی،آر درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے جلد واقع میں ملوث افراد پولیس کی گرفت میں ہونگے جبکہ دوسری جانب ٹائون کمیٹی پیارولوندکے لطیف ورکر یونین کے عہدیداران کی جانب سے میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار پر بزدلانہ حملہ شدید الفاظ میں مزمت کی ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرے کردار تک پہنچایا جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :