سکھر، ملازمین اگر ایمانداری و محنت سے کام کریں تو محکمے کو ترقی سے کوئی طاقت نہیں روک سکتا ادارے ترقی کرینگے، بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ

جمعرات 18 مئی 2017 20:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے مئیر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ ملازمین اگر ایمانداری و محنت سے کام کریں تو محکمے کو ترقی سے کوئی طاقت نہیں روک سکتا ادارے ترقی کرینگے تو ملازمین کے مسائل بھی حل ہونگے ملازمین کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے ہر ممکن اقدام کئے جا رہے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی ملازمین کے تعاون سے کارپوریشن اور اسکے ملازمین کے تمام مسائل حل ہو جائینگے شہر سکھر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے روک تھام کیلئے پارکنگ زون بنانا بے حد ضروری ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کام شروع کر دیا گیا ہے پارکنگ زون کے قیام کے بعد شہر میں کافی حد تک ٹریفک جام کے مسائل کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارپوریشن کی ٹیکسینشن برانچ کے اسٹاف سے پارکنگ زون کے حوالے سے بنائے جانے والی اسپیشل ٹیم کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پرانکے ہمراہ ڈپٹی مئیر طارق چوہان ، میونسپل کمشنر پیر واحد بخش ، او ایس ٹیکس برانچ اسلام الدین شیخ سمیت ٹیکس برانچ کے آکڑا پرچی انسپکٹر ، آکڑا پرچی کلرک ، آکڑہ گارڈ سمیت ٹیکس برانچ کا عملہ و متعلقہ محکمے کے دیگر افسران موجود تھے اجلاس میں ٹیکس برانچ کے عملے نے مئیر سکھر کو پارکنگ زون سے ٹیکس وصولی کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات اور مشکلات سے آگاہ کیاجس پر مئیر سکھر نے ملازمین کو یقین دلایا کہ ملازمین کے خدشات اور مشکلات کو دور کرنے کیلئے میں از خود اور ضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل ہے پارکنگ زون اور شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے سلسلے میں متعلقہ اسپیشل ٹیم کو ضلعی پولیس کے تعاون سے تربیتی کورس کرائے جائینگے تاکہ انہیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے ملازمین کو ہدایات دی کہ ملازمین ایمانداری سے کام کرینگے تو برکت ہوگی اور ادارہ ترقی کریگا اور بہترین ریکوری آنے پر ملازمین کی تنخواہ اور انہیں اپ گریڈیشن کرنے میں دشوری نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :