شمالی وزیرستان متاثرین کی نجی بنکوں میں صارفین کیلئے اکاؤنٹ کھولوانے میں تاخیری خربوں کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی

جمعرات 18 مئی 2017 22:58

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) شمالی وزیرستان متاثرین نے نجی بنکوں میں صارفین کیلئے اکاؤنٹ کھولوانے میں تاخیری خربوں کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی شمالی وزیرستان کے رہائشی وحید اللہ خان نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے لاکھوں قبائلی پہلے ہی مسائل و مشکلات کا سامنا کر رہے کیونکہ انہوں نے ملک میں قیام امن عامہ کیلئے اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی کی اور ملک کے مختلف علاقوں میں رہائش اختیار کرکے ایک بہت بڑی قربانی دی چونکہ آئی ڈی پیز خاندانوں کو حکومتی امدادی رقوم بنکوں کے ذریعے دی جاتی ہیں لیکن بنک میں اکاؤنٹ بناتے وقت بنک منیجرز سارا سارا دن ہمیں انتظار کرواتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ہمیں مشکلات کا سامنا رہتا ہے بلکہ ہم مزدوروں کا دن بھی ضائع ہو جاتا ہے اس کے با وجود بھی ہمارا کام مکمل نہیں کیا جاتا جوکہ ظلم اور زیادتی ہے اُنہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد کلیئر علاقوں کو واپسی کا عمل زیادہ تر مکمل کیا جا چکا ہے جس کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی ادارے بھی وہاں منتقل ہوئے ہیں لہذا قبائلیوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری طور پر بنکوں کا قیام عمل میں لایا جائے اور بنوں میں آئی ڈی پیز کیلئے قائم شدہ شمالی وزیرستان کے برانچز میں تاخیری خربوں کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر شمالی وزیرستان کے ہزاروں قبائل احتجاج شروع کریں گے ۔