نیشنل یوتھ آ رگنائزیشن بنوں کی نو منتخب کابینہ کا پارٹی فعالیت کیلئے باچا خان پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے مہم شروع کرنے کااعلان

جمعرات 18 مئی 2017 22:56

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) نیشنل یوتھ آ رگنائزیشن بنوں کی نو منتخب کابینہ نے پارٹی فعالیت کیلئے باچا خان پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے مہم شروع کرنے کااعلان کر دیا تعارفی اجلاس کے موقع پر نو منتخب ضلعی صدر مرید حیات ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان معاشرے کا اہم حصہ ہے اور اسیک بہترین معاشرے تشکیل دینے میں نوجوانوں ہی کا کردار رہا ہے زمانہ طالب علمی یعنی پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن سے فارغ ہو کر طلبہ طویل عرصہ بعد اے این پی کی پلیٹ فارم سے سرگرمیوں میں مشغول ہو تے تھے تو اے این پی نے زمانہ طالب علمی اور عملی سیاست کے درمیان فاصلہ ختم کرنے کیلئے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کا قیام عمل میں لایا تاکہ یہ نوجوان اپنی سرگرمیاں بدستور جاری رکھ سکیں اُنہوں نے کہا کہ این وائی او کے پلیٹ فارم سے سماجی سرگرمیاں شروع کرکے کالجز اور یونیورسٹی میں بک فیئرز اور بلڈ بنک کیمپ لگائیں گے تاکہ ہماری سرگرمیوں سے نہ صرف یوتھ بلکہ طلبہ بھی مستفید ہوں اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری عادل خان ،نائب صدر پیر مدثر علی شاہ ،پریس سیکرٹری طارق خان ،فنانس سیکرٹری احتشام خان ،ایڈیشنل سیکرٹری مہاد وزیر ،ایجوکیشن اینڈ کلچر سیکرٹری نعمان خان بھی موجود تھے اُنہوں نے کہا کہ بنوں میں نیشنل یوتھ ٓرگنائزیشن کے انتخابات کے موقع پر ناراض ہونے والے ورکروں کو منانے کیلئے جرگہ کریں گے کیونکہ کسی ورکر کو بھی ضائع نہیں ہونے دیں گے اُنہوں نے کہا کہ انتخابات میں یہ ساش کی گئی کہ ضلعی انتخابات یوتھ نہیں بلکہ ضلعی قیادت اور مرکزی کے درمیان مقابلہ ہے حالانکہ ایسا ہر گز نہیں دونوں قیادت ہمارے لئے قابل احترام ہیں اورآئین کے دائرے میں دونوں کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے سرگرمیاں جاری رکھیں گے ۔