آل پاکستان فٹ بال چمپئن شپ ، ذکاء اشرف فٹ بال کلب بہاولپور نے خیبر فٹ بال کلب کو شکست دیدی

جمعرات 18 مئی 2017 23:03

آل پاکستان فٹ بال چمپئن شپ ، ذکاء اشرف فٹ بال کلب بہاولپور نے خیبر ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) زیاد اکرم دُرانی مرحوم سپورٹس کمپلیکس بنوں میں ڈی ایف اے بنوں کے زیر اہتمام جاری آل پاکستان فٹ بال چمپئن شپ میں ذکاء اشرف فٹ بال کلب بہاولپور(پنجاب)کی ٹیم نے خیبر فٹ بال کلب کو ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا جس سے گرائونڈ میں موجود تماشائی انتہائی محظوظ ہوئے میچ کے آغاز میں ہی بہاولپور کی ٹیم گول کرنے میں کامیاب ہوئی ہاف ٹائم تک بہاولپور کی ٹیم کو ایک گول کی برتری حاصل تھی ہاف ٹائم کے دوران میچ کے مہمان خصوصی امتیازخان اور سمیع اللہ خان کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے اور کئی یقینی مواقع ضائع کئے ہاف ٹائم کے بعد بہاولپور کی ٹیم نے مزید ایک گول کرکے اپنی برتری دو صفر کردی تاہم اسکے فوری بعد خیبر فٹ بال کلب ضلع لکی مروت کی ٹیم نے بھی ایک گول کیا جسکے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی تاہم مقررہ وقت کے احتتام پر ذکاء اشرف شوگر ملز فٹ بال کلب بہاولپور کی ٹیم نے میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کا فائنل میچ 25مئی کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :