عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث دو ملزمان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی

جمعرات 18 مئی 2017 23:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) خیبرپختونخوا پولیس کی سفارشات کی روشنی میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث دو ملزمان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے خیبر پختونخوا پولیس نے اب تک کیس میں اہم پیش کرفت کرتے ہو ئے اڑتالیس سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ دو ملزمان بیرون ملک فرار ہونے کے پیش نظر خیبر پختونخوا پولیس نے ان کے نام ای سی ایل فہرست میں شامل کرنے کی سفارشات وزارت داخلہ کو کی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے بھیجوائی گئی سفارشات کے بعد ملوث دو ملزمان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائدکردی گئی ان کے نام ای سی ایل فہرستوں میں شامل کردیاگیا ہے۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سمیت ملک بھرکے تمام ائیر پورٹس پر متعلقہ حکام کوآگاہ کردیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ملزمان مشعال خان قتل کیس میں ملوث ہیں ۔

متعلقہ عنوان :