ملک میں 20گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، 17ہزارمیگاواٹ بجلی کی پیداوار کے دعوے حیران کن ہیں ،ایسے کمالات صرف خواجہ آصف ہی دکھا سکتے ہیں‘ مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنما طارق بشیر چیمہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 مئی 2017 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنما طارق بشیر چیمہ سے کہا ہے کہ ملک میں 20گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے 17ہزارمیگاواٹ بجلی کی پیداوار کے دعوے حیران کن ہیں ایسے کمالات صرف خواجہ آصف ہی دکھا سکتے ہیں ۔وہ جمعرات پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے طیارے میں منشیات کی برآمدگی کے معاملے پر حکومت کے جواب سے مطمئن نہیں ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے حکام نے کہا ہے کہ ابھی تک برطانیہ کی طرف سے انہیں معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ منشیات برآمد ہونے کی بات کی تصدیق ہوئی ہے تو پھر حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہو گا۔ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ سب اچھا کہنے سے اچھا نہیں ہو جاتا۔ جب تک بجٹ کی پرپوزل سامنے نہیں آتیں تب تک کچھ نہیں کہہ سکتے۔ گزشتہ 4 بجٹ میں حکومت نے صرف لفاظی سے کام لیا۔ خدا کرے اس دفعہ بجٹ عوام دوست ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 20 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ ایسے میں یہ کہنا کہ بجلی کی پیداوار 17 ہزار میگا واٹ سے زیادہ ہے ۔ ایسے کمال صرف خواجہ آصف ہی دکھا سکتے ہیں۔ …(رانا+ار)