گوٹھ محمد سومرو قاسم آباد میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف حیسکو کی کارروائی

رکاوٹ ڈالنے پر پولیس کی ہوائی فائرنگ ، عوام کا احتجاج

جمعرات 18 مئی 2017 20:01

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2017ء) حیدرآباد کے گوٹھ محمد سومرو قاسم آباد میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف حیسکو کی کارروائی ، روکاوٹ ڈالنے والوں پر پولیس کی ہوائی فائرنگ ، عوام کا پریس کلب پہنچ کر احتجاج ، قاسم آباد کے سومرو گوٹھ میں حیسکو حکام نے ایکسین ،ایس ڈی اواور دیگر حکام کی نگرانی میں بجلی کے کنڈے اتار دیئے اس دوران بعض افراد نے پتھراؤ کیا اور حیسکو حکام کے خلاف نعرے لگائے، جس پر وہاں موجود پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اور تمام کنڈے اتار کر تار اپنے ساتھ لے گئے بعد ازاں سومرو گوٹھ کے باشندے حیدرآباد پریس کلب پہنچے ان میں بچے و خواتین بھی شامل تھے انہوں نے پریس کلب آئے ہو ئے وفاقی وزیر جہاز رانی میر حاصل بزنجو کی گاڑی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں سختی سے ہٹا دیا مظاہرین نے صحافیوں کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ کنڈے استعمال کرکے بجلی لے رہے تھے کیونکہ حیسکو انہیں بھاری بھاری بلز جاری کرتی ہے اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔