لیسکو افسران وملازمین کو پری میچور انکریمنٹ دینے کا نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 18 مئی 2017 17:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں 2002ء سے زیرالتواء کیسز پر پری میچور انکریمنٹ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

شعبہ ایچ آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2002ء سے زیر التوا ء اپ گریڈیشن ٹائم سکیل کے حامل افسران و ملازمین کو پری میچور انکریمنٹ دینے کی منظوری دی گئی ہے، کمپنی میں سینکڑوں افسران و ملازمین کے کیسز التوا کا شکار تھے تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی اور پیپکو کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری ہونے پر لیسکو نے بھی انکریمنٹ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :